تعارف
آج ہم بنانے جا رہے ہیں مزیدار ترکش ٹُلُنبہ — باہر سے کرِسپ، اندر سے نرم اور شیرے سے بھرپور۔ یہ ترکی کی ایک مشہور میٹھی ڈش ہے جو بنانا بھی آسان ہے اور کھانے میں لاجواب۔
اجزاء
- 1¼ کپ پانی
- 1 کپ میدہ
- 2-3 کھانے کے چمچ مکھن
- 3 انڈے
- 1½ کپ چینی + 1 کپ پانی (شیرے کے لیے)
- 1 کھانے کا چمچ لیموں کا رس
- ½ کھانے کا چمچ کارن فلور + 1 کھانے کا چمچ سوجی
- تیل فرائی کے لیے
طریقۂ کار
- شیرہ: پانی میں چینی اور لیموں کا رس ڈال کر 2-3 منٹ پکائیں۔
- ڈو: پانی اور مکھن اُبال کر میدہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
- 5-7 منٹ ٹھنڈا کریں پھر کارن فلور، سوجی اور انڈے ڈال کر نرم ڈو تیار کریں۔
- تیل نیم گرم رکھیں اور ٹُلُنبے ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔
- فوراً گرم شیرے میں ڈالیں اور 5 منٹ بھگو کر نکال لیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)
کیا یہ انڈے کے بغیر بن سکتا ہے؟
انڈے ٹیکسچر کے لیے ضروری ہیں۔ بغیر انڈے کے یہ اتنے کرسپی اور نرم نہیں بنتے۔
تیل کتنا گرم ہونا چاہیے؟
تیل نیم گرم ہو تاکہ باہر نہ جلے اور اندر سے اچھی طرح پک جائے۔
اگر شیرہ گاڑھا ہو جائے تو کیا کریں؟
ہلکا سا پانی ڈال کر دوبارہ ایک منٹ اُبال لیں۔ شیرہ فوراً ready ہو جائے گا۔
کیا میں ٹُلُنبہ پہلے سے بنا کر فریز کر سکتا ہوں؟
جی ہاں، بغیر شیرے کے تل کر فریز کر لیں۔ استعمال کے وقت دوبارہ گرم کر کے شیرے میں ڈالیں۔
کی ورڈز
ترکش ٹُلُنبہ ریسپی، ترک میٹھا، ترک ڈیزرٹ، آسان ترکیب، رمضان میٹھا، گھر کا میٹھا، ترک شیرے والی ڈش، Turkish Tulumba Recipe in Urdu, Homemade Tulumba, Easy Sweet Recipes


0 تبصرے